پیونگ یونگ/شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل کا تیسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا جس نے 1000 کلومیٹر دورسمندر میں ہدف کو نشانہ بنایا۔شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق تجربے کودیکھنے کے لئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی موجود تھے۔ کم جونگ ان نے 2 سال بعد کسی میزائل تجربے میں شرکت کی۔کم جونگ ان کی میزائل تجربے کے دوران کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا میزائل تجربہ اور ہائپرسونک میزائل کا مجموعی طور پر تیسرا تجربہ ہے۔