کراچی//شعیب ملک مزید 3 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے میں نے کوئی ذہن نہیں بنایا مگر اللہ کا شکر ہے کہ آرام سے مزید 2 یا 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں، البتہ میں اصرار نہیں کروں گا کہ مجھے ضرور شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے کھل کر بات ہوئی ،وہ کہیں گے کہ آپ کی اب ضرورت نہیں تو چھوڑ دوں گا،کپتان نے ورلڈکپ سے قبل پوچھا تھا کہ آپ کا کیا پلان ہے جواب میں میرا کہنا تھا کہ جس طرح کا میرے آس پاس ماحول رہا ہے میں مزید کھیلنا نہیں چاہتا مگر میری فٹنس کو آپ جانتے ہیں،میں ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،اگر میرے ساتھ ڈیل کرتے ہیں تو میں،ہمیشہ پاکستان کیلیے دستیاب ہوں، سینے پر اسٹار سجانا سب سے اہم چیز ہے، اس کیلیے ماضی میں بھی قربانیاں دی ہیں اس بار بھی ایسا ہی کروں گا،آپ خود ہی بتائیں میں کتنا کھیل سکتا ہوں،ایک سیریز کھیلوں یا آئندہ بھی ایکشن میں نظر آؤں۔ بابر اعظم نے کہا کہ میں بتادیا کروں گا۔