راجوری//راجوری پولیس نے شراب کا ناجائز کاروبار کرنے پر دوافراد کوگرفتا رکرلیاہے۔یہ گرفتاریاں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ہوئیں۔پولیس کے مطابق چوکی گائوں سے دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتا رکرلیاہے۔ایس ایچ او نوشہرہ کرن چلہوترہ کی قیادت اور ایس ڈی پی او نوشہرہ خالق حسین کی نگرانی میں چوکی گائوں میں ایک چھاپہ ماراگیا جس کے دوران چار لیٹر تیار شدہ اور ڈیڑھ سو لیٹر خام لوہان برآمد ہوئی ۔یہ موادپچاس سالہ کلدیپ کمار عرف بٹو ولدمہندر پال ساکن چوکی نوشہرہ کی تحویل سے برآمد ہوا۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ نوشہرہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 110/2018زیر دفعہ 48(E)ایکسائز ایکٹ کا کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کردی ہے۔دریں اثناء پولیس نے نوشہرہ کے لمیڑی علاقے سے شراب کاناجائز کاروبار کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت بابو رام ولد بھولا رام کے طور پر ہوئی ہے۔اس کی تحویل سے پچاس عدد دیسی فروٹی برآمد کی گئی ہے ۔