تھنہ منڈی //تھنہ منڈی میں شدید ژالہ باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے جبکہ کئی بھیڑ بکریاں اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں ۔ منگل کی شام کو تھنہ منڈی میں شدید ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے راجدھانی کے مقام پر سارا ٹریفک رک گیا جسے کئی گھنٹوں بعد بحال کیاگیا ۔ ژالہ باری سے کئی بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ کسانوں کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ یہ ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ سارا نظام زندگی ہی مفلو ج بن کر رہ گیا ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے سب ڈیویژن کے افسران راجدھانی پہنچ گئے اور وہ بچاﺅ کارروائیاں کرنے لگے ۔