پونچھ//ماہ رمضان کی ستائیسویں شب (شب قدر)کی مناست سے ضلع پونچھ کی مختلف مساجد میں شب بیداری کی گئی اور ذکر و اذکار کی محفلیں سجائی گئیں۔اس سلسلہ میں مرکزی جامع مسجد پونچھ میں سب سے بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شمولیت کر کے شب بھر عبادت انجام دیں ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فاروق احمد مصباحی نے اس شب کی فضیلت و آفادیت بیان کی۔جامع مسجد بگیالاں میں بھی شب قدر کے حوالے سے پر نور محفل کا اہتمام کیا گیا جبکہ حیدری جامع مسجد ریڈیو سٹیشن پونچھ اور دیگر مساجد میں بھی شب بیداری کا اہتمام کیاگیا ۔ شب قدر کے سلسلہ میں آستان عالیہ سائیں الٰہی بخش پر بھی شب بیداری کر کے مسلمانوں نے پوری رات عبادت الٰہی میں گذاری ۔