کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں ہر سال کی طرح امسال بھی شاہ اسرارالدین بغدادیؒ کاسالانہ عرس آج یعنی10نومبر کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ جہاں گزشتہ سال کورونا بندشوں کے سبب بڑی کم تعداد میں لوگوں نے شمولیت کی تھی وہیں امسال اس عرس پر زائرین کی بڑی تعداد آنے کی تواقع کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں اوقاف اسلامیہ و ضلع انتظامیہ کی طرف سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور تمام ترتیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ شاہ فریدالدین بغداری ؒو شاہ اسرار الدین بغدادیؒ کی عبادت گاہوں کے قریب حفاظت کے سخت انتظام کئے گئے ہیں وہیںشاہ فریدالدین ؒو شاہ اسراالدینؒ کی درگاہ پر صبح و شام لوگوں کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ ختمات ، درودازکار کا سلسلہ بھی گزشتہ دس روس سے دونوں درگاہوں پر جاری ہے اور لوگ احتیاتی تدابیر پر عمل کررہے ہیں۔ آج بعد دوپہر مقدس تبرکات کی نشاندہی کی جائے گی ۔اداہ اوقاف اسلامیہ کشتواڑ نے شاہ اسرارالدین بغدادیؒ کانفرس کا بھی اہتمام اسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ میں کیا جارہا ہے جس میں جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے علما ئے کرام تشریف لارہے ہیں جبکہ اوقاف انتظامیہ نے عوام سے اس پروگرام میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے عوام سے اپیل کی ہے ۔
عرس پر نیشنل کانفرنس کی تہنیت
جموں//صدرِ جموں و کشمیر کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نے بلند پایہ ولی کامل روحانی اور تاریخ ساز اسلامی شخصیت حضرت شاہ اسرار الدین بغدادی ؒ کے سالانہ عرس پر لوگوں ریاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ شاہ اسرار الدین بغدادی ؒ کی تعلیم سیرت روحانی اور علمی کمالات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔شاہ اسرار الدین بغدادی ؒ نے جو تاریخ ساز اسلامی کارنامے انجام دئے ہیں انہیں ہمیشہ زندہ و جاویدہیں۔نیشنل کانفرنس صوبہ جموں کے لیڈران کشتواڑ سجاد احمد کچلو ،خالد نجیب سہروردی ،اعجاز جان ، مشتاق بخاری اور سجاد شاہین نے بھی شاہ اسرار الدین بغدادی ؒ کے عرس مبارک کے موقع پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے اور ساتھ ہی انتظامیہ سے زائرین کیلئے مناسب اور معقول انتظامات کی اپیل کی ہے۔