جموں//سول سیکرٹریٹ نان گزیٹیڈ ایمپلائز یونین ( سی ایس این جی ای یو ) کا ایک وفد یونین کے صدر میر غلام رسول کی قیادت میںوزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملااور بجٹ 2018-19ء میں ملازم دوست اقدامات اُٹھانے کے لئے ان کا شکر یہ ادا کیا۔وفد نے وزیرا علیٰ کو ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے ، مہنگائی بھتہ کی واگزاری اور مختلف کیڈروں کے تنخواہوں میں تفاوت کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانیوں اور وعدوں کو نبھانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے حکومت کو ملازمین کے لئے رہائشی سہولیات بھاری پیمانے پر قائم کرنے اور اس کے لئے 500کروڑ روپے مختص رکھنے کے تاریخی فیصلے کو بھی سراہا۔اُنہوں نے وزیر اعلیٰ کو حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی ایجنڈا کو پورا کرنے کے لئے سرکاری ملازمین کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ میر نے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو کا بھی بجٹ میں ان کی تجاویز کو پیش نظر رکھنے کے لئے شکر یہ ادا کیا۔