ڈوڈہ //سیکرٹری دیہی ترقی شیتل نندا نے جمعہ کو ڈوڈہ کا دورہ کرکے محکمہ کی زیرنگرانی چلائی جارہی مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے آفیسران کو ہدائت دی کہ وہ تعمیری کاموں میں سرعت لا کر وقت پر مستحقین کو رقومات واگذار کریں۔ سیکرٹری نے مختلف منصوبوں پر سست روی برتنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسران پر ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ میں ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے ،ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں سدرشن کمار، ایڈیشنل سیکرٹری پران سنگھ، جائنٹ ڈائریکٹر منصوبہ بندی سبھاش چندر، اے سی ڈی ڈوڈہ پریم سنگھ ،اے سی ڈی کشتواڑ کشور سنگھ ،ڈی پی او ادریس لون، ڈی آئی او محمد اشرف وانی و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری موصوف نے منریگا، پی ایم اے وائی و دیگر اسکیموں کے تحت جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا. انہوں نے آفیسران کو سی ڈی پنچائت کے تحت سو فیصد کام مکمل کرنے و آدھار کاررڈ لنک کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے اے سی ڈی کو کاموں پر گہری نظر رکھنے و ملازمین کے درمیان تال میل بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے رواں مالی سال کے دوران پی ایم اے وائی کے تحت منظور کردہ سبھی مکانات کی تعمیر مکمل کرنے و دیگر اسکیموں میں شفافیت لانے مستحقین تک پہنچانے کی ہدایت دی۔ سیکرٹری نے پی ایم اے وائی کے تحت تعمیر ہوئے 663 مکانات و 8 دیگر کاموں کا آن لائن افتتاح کیا۔