گاندربل//سول سوسائٹی کنگن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب پروقار اور سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں غلام رسول ڈار چیئرمین، محمد اشرف شاہ ،جنرل سیکریٹری جبکہ بلال احمد شاہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔نومنتخب عہدیداروںکیلئے ایک مقامی ہوٹل میںحلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔حلف برداری کی تقریب محمد اشرف حکاک، شبیر احمدحکاک اوردیگر افراد نے شرکت کی جنہوں نے سول سوسائٹی کنگن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی کاوشوں کو سراہا۔حلف برداری تقریب کے موقع پر تاجر یونین کنگن کے صدر فردوس احمد ڈار، میڈیکل ایڈ فورم کنگن کے زعماء کے علاوہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کنگن کے ایگزیکٹو باڈی ممبران نے شرکت کی۔