اشرف چراغ
کپوارہ//ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر واقع سمیاری کرناہ کے لوگو ں کا طویل انتظار ختم ہو گیا اور انتظامیہ نے اس گائو ں کو ڈیجٹل دنیا سے جو ڑکر لوگو ں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا، تاکہ یہا ں کے لوگ آسانی سے اپنے گھرو ں میں بیٹھ کر موبائل انٹر نیٹ خدمات تک رسائی حاصل کر سکے اور اس سے برسو ں کے مواصلاتی چیلنج کا خاتمہ ہوا۔اس سے قبل یہا ں کے لوگ موبائل استعمال کرنے کیلئے اپنے پڑوسی گائو ں کھوکر جاکر اپنے رشہ دارو ں اور عزیزوں سے بات کر کے اپنا بوجھ ہلکا کر دیتے تھے تاہم آج انتظامیہ نے سمیاری کو ڈیجٹل دنیا سے جو ڑ کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔
موصلاتی کمپنی جیو کے ذریعے فوج کی سہولیات کے ساتھ قائم کئے گئے موبائل ٹاور نے یہا ں کے مقامی باشندو ں کے معیار زندگی کو نمایا ں طور بہتر کیا ہے۔اب طلبہ آن لائن تعلیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اپنے دوستو ں رشہ دارو ں اور دیگر عزیزوں سے فون پر بات کر سکتے ہیں۔لوگو ں نے اس ترقی کا خیر مقدم کیا اور اس علاقہ کے لئے ایک طویل انتظار کے سنگ میل کے طور پر بیان کیا ہے اور کہا کہ بہتر رابطے سے معلومات تک رسائی کو تقویت ملے گی جبکہ تعلیم کو بھی فرو غ مل جائے گا۔