جموں//انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (آئی ایچ آراو) کے ڈپٹی ڈائریکٹرپردیپ سنگھ چب نے سرحدپارسے سانبہ،ہیرانگر،آرایس پورہ وغیرہ سرحدی علاقہ جات میں آئے دن ہونے والی گولہ باری سے ہورہے نقصانات پرتشویش کااظہارکیاہے۔انہوں نے گولہ باری کی سیزفائرکی مذمت کرتے ہوئے حکومت کواس کیلئے ذمہ دارقراردیا۔پردیپ سنگھ چب نے حکومت سے پڑوسی ملک کے خلاف ٹھوس کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیااورانتباہ دیاکہ اگرایسانہیں کیاگیاتوانٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن مرکزی اورریاستی سرکارکے خلاف ایجی ٹیشن شرو ع کرنے کیلئے مجبورہوجائے گی۔چب نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی کہ پاکستان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے ۔علاوہ ازیں چب اوردیگرممبران نے پاکستانی فوج کے سیزفائرکی وجہ سے جان بحق ہوئے بی ایس ایف جوان اورعام شہریوں کی ہلاکت پرافسوس کااظہارکیااورمہلوکین کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوسرحدی علاقہ جات کے لوگوں کوپانچ مرلہ اراضی فراہم کرنے کیلئے اقدام اٹھانے چاہئیں اورمتاثرہ لوگوں کومائیگرنٹ کیمپوں میں منتقل کرناچاہیئے تاکہ ان کے بچے بہترطریقے سے تعلیم حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کاامن بحال کرنے کادعویٰ کھوکھلاہے ۔اس موقعہ پرشکتی اپل ضلع صدر،منی گپتانائب صدر،ورون جموال ترجمان ودیگران بھی موجودتھے۔