جموں//ڈیپارٹمنٹ آف جے کے گرامین بنک نے نیشنل بنک فار ایگریکلچراینڈرورل ڈیولپمنٹ (نبارڈ) نے مشترکہ طورپر سروئیں سرکے سگون گائوں میں ڈیجیٹل فائنانشل لٹریسی اویئرنیس پروگرام (ڈی۔ایف ایل اے پی) منعقدکیاگیاجس کاموضوع ’خواتین کی بااختیاری‘تھا۔اس دوران پروگرام میں کثیرتعدادمیں خواتین اورکسانوں نے شرکت کی۔اجے بھارتی ، چیف منیجر جے اینڈکے گرامین بنک مہمان خصوصی جبکہ ساحل شرماسینئرمنیجراوروپن گپتاسینئرمنیجر ،ایم ایف اینڈایف آئی ڈیپارٹمنٹ مہمانان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پر ریسورس پرسنزنے خواتین کوڈیجیٹل بنکنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس دوران کسانوں سے متعلق سکیموں پربھی روشنی ڈالی گئی ۔کسانوں اورخواتین نے درپیش مسائل کی بھی حکام کوجانکاری دی۔بنک حکام نے ٹرانزیکشن کے جدیدطریقوں کے بارے میں بھی شرکاء کوبتایا۔اس موقعہ پر مکیش کمارسگوترہ نے سروئیں سرگرامین بنک برانچ کے کام کاج کے بارے میں تفصیلات بھی شرکاء کے ساتھ مشترک کیںاورلوگوں سے اپیل کی کہ وہ بنک کی عوام کی بہبودکیلئے شروع کی گئی اسکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔بعدازاں جوائنٹ لائبلٹی گروپ اورکسان کریڈٹ کارڈ لون کے تحت لوگوں میں 25لاکھ کے کاراورٹریکٹرکیلئے قرضے فراہم کئے گئے۔اس دوران کیمپ میں سرپنچوں،پنچوں،دکانداروں ودیگرلوگوں نے شرکت کی۔