کوٹرنکہ// کوٹرنکہ میں نجی و سرکاری اسکولوں کے بچوں نے ایک ساتھ مل کر سیروتفریح کی ۔اس دوران طلباء کو 279 کنال پر پھیلی کنڈی ایکو پارک میں لیجایاگیاجہاں قدرتی خوبصورتی کے الگ ہی نظارے ہیں۔طلباء کے لئے سیروتفریح کا اہتمام زونل ایجوکیشن افسر کوٹرنکہ چوہدری صلاح محمد کی ہدایت پر کیاگیااور مقامی سبھی سکولوں کے بچے اس سیروتفریح کے پروگرام میں شامل ہوئے ۔اس دوران بلاک ڈیولپمنٹ افسر امتیاز چوہدری بھی بچوں کے ساتھ تفریح کیلئے پہنچے جہاں انہوںنے بچوں کوپارک کے بارے میں جانکاری دی اور شجرکاری پر زور دیا۔انہوںنے طلباء کو بتایاکہ پیڑ پودے اپنی خوراک کیسے بناتے ہیں۔اس دوران ایک کلچرل پروگرام بھی منعقد ہواجس میں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔زیڈ ای او نے کہا کہ اس پارک سے لوگ سائنس کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکیں گے اورجو پروجیکٹ باہر جا کر ہمارے گیارہویں و بارہویں کے بچوں کو کرنے پڑتے تھے ،اب وہ گھر ہی میں ہونگے جو خوشی کی بات ہے ۔انہوںنے طلاب کو بتایاکہ یہ پارک پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی ۔