جموں // شیر ء کشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (سکاسٹ)جموں کی جانب سے بدھ کے رو ز خریف موسم کے سلسلہ میں زونل ریسرچ اینڈ ایکسٹینشن مشاورتی کمیٹی (ZREAC) کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے ایس رزم کی قیادت میںمنعقد ہوا، جس میں 160زرعی ماہرین نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر رزم نے لائن محکمہ کے افسروں سے حاصل شدہ فئیڈ بیک پر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے ضرورت پر مبنی ریسرچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔،تاکہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کیا جا سکے انہوں نے کسانوں کے مسائل حل کرنے میں لائن ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کے درمیان اشتراک پر زور دیا ۔انہوں نے اجلاس کے دوران مباحثہ اور صوبائی سطح پر زراعت کے مسائل پر کمیٹیاں تشکیل دینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے یونیورسٹی کے ریسرچ سائنسدانوں کو زراعت کے شعبہ میں خصوصی ٹیکنالوجی اور سفارشات پیش کرنے کے سلسلہ میں ریسرچ کرنے پر زور دیا۔ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر جے پی شرما نے سکاسٹ جموں کی ریسرچ سرگرمیوں پر جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میںناظم زراعت پی ایس راٹھور نے بیجوں ،کھاد، مشینری اور متعدد کسان بہبودی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ناظم زراعت نے عملہ پر مختلف خریف فصلوں کے دوران حالیہ تکنیک اور بہترین زرعی عمل لوگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ناظم ابریشم ریاض احمد وانی نے جموں میں سریکلچر کو فروغ دینے کیلئے پیکئیج مہیا کانے پر زور دیا۔ یونیورسٹی کے افسروں ،لائن محکموں بشمول چیف اگریکلچر افسر اں ،پروجیکٹ افسراں ،کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اور ماہرین نے موضوع پر ماہرانہ صلاح پیش کی۔ایسو سی ائیٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن کے وی کییز اے کے شرما نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔