جموں//سٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس سی ) نے واضح کیا ہے کہ چار اور دس مارچ 2019 کو سرینگر ، جموں اور سانبہ کے دس مقررہ مراکز پر کانسٹیبل ( جی ڈی ) سی اے پی ایف ، این آئی اے ، ایس ایس ایف اور رائفل مین ( جی ڈی ) کی اسامیوں کیلئے کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا تا ہم یکم مارچ 2019 سے شروع کئے گئے امتحانی مراکز جن میں سرینگر کے پانچ ، جموں کے چار اور سانبہ کا ایک مرکز شامل ہے میں 11 مارچ 2019 تک امتحانات جاری رہیں گے ۔