سوپور +اوڑی //شمالی کشمیر کے سوپور اور اوڑی میں میں تیز طوفانی ہوائوں سے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہواہے ، اور کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچاہے جبکہ میوہ باغات اور فضلوں کو بھی نقصان ہوا ہے ۔اطلاعات کے مطابق منگلوار کو شام کے وقت سوپور اور کے گرد نواح کے بیشتر علاقوں میں آدھے گھنٹے تک جاری تیز آندھی وطوفان کے باعث کئی رہائشی مکانات اور کھیت کھلیانوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا، معلوم ہوا ہے کہ سوپور کے کرانکشیون علاقہ میں خضر محمد گنائی کے رہائشی مکان پر تیز ہوائوں کے باعث چنار کا درخت گر گیا جس سے مکان کو کافی نقصان پہنچا، اسی طرع علاقے زینگیر کے کئی علاقوں میں مکانات گائو خانوں اور سیب کے باغات میں کافی نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آندھی اس قدر تیز تھی کہ لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔ اوڑی میں بھی تیز آندھی اور ژالہ باری سے رہاشی مکان تباہ ہوئے ہیں جبکہ ، متعدد علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں، میوا باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔نامبلہ،گھر کوٹ، موٹھل، ہتھلنگا،صورہ، چرنڈہ، کملکوٹ، دردکوٹ،پہلی پورہ، زین پورہ اوربونیار کے علاوہ دیگر کئی دیہات میں تیز آندھی اور ژالہ باری سے میوہ باغات کے علاوہ کئی اخروٹ اور دیگر پھل کے درخت اکھڑ گئے۔تیز آندھی کی وجہ سے زین پورہ بونیار میں ایک بوسیدہ اخروٹ کا درخت اکھڑجانے سے محمد رفیق ولد گْل شیر خان کے رہاشی مکان کو نقصان ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13تک دوبہر کے بعد موسم جوں کا توں رہے گا اور اس بیچ کچھ ایک علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری ہو گی ۔