عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کی ایک ونگ کانٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) نے ہفتہ کو وادی بھر میں متعدد مقامات پر ملک دشمن عناصر کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مربوط تلاشی لی۔ حکام نے بتایاکہتفتیش کے دوران جمع کیے گئے معتبر معلومات اور شواہد کے بعد سری نگر، گاندربل، بارہمولہ، اننت ناگ اور ہندواڑہ میں بیک وقت تلاشیاں لی گئیں۔حکام نے بتایا کہ چھاپوں کا مقصد ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر مجرمانہ مواد کو اکٹھا کرنا تھا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ملک مخالف بیانیے کو فروغ دینے کے لیے مواد بنانے، شیئر کرنے اور بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن جموں و کشمیر میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے کام کرنے والے افراد اور گروہوں کے سائبر اسپیس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے CIK کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔حکام نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید تف