سندر بنی //راجوری ضلع کے سندر بنی سب ڈویژن میں محکمہ جنگلات کے یوم تاسیس کے موقعہ پر ایک شجر کاری مہم چلائی گئی ۔گور نمنٹ ہائی سکول راہسلویٹ میں منعقدہ ایک شجر کاری مہم میں محکمہ جنگلات کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ تحصیلدار سندر بنی ،ودیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔تحصیلدار سندر بنی نے محکمہ جنگلات کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی جانب سے ماحولیاتی توازن کر برقرار رکھنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔سبکدوش ڈی ایف او این سی شرما نے انسانی زندگیوں میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔محکمہ کے آفیسران نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے وہ اپنا رول ادا کریں ۔اس شجر کاری مہم میں پولیس آفیسران ،سکول ہیڈ ماسٹر ودیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔