سرنکوٹ//سرنکوٹ کے سنئی گائوں میں نصب کردہ کئی بجلی ٹرانسفارمروں کاساز و سامان نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں بجلی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔صارفین نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے مذکورہ گائوں میں کئی مقامات پرٹرانسفارمر تو نصب کئے ہیں تاہم ان کی کیبل ،تاریں و دیگر سازوسامان ہی نہیں ہے جبکہ مکینوں نے مشکل کیساتھ بجلی کو بحال رکھا ہواہے ۔انہوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ترسیلی لائنوں کو محکمہ نے سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں کیساتھ باندھ ہوا ہے جس کی وجہ سے پورا بجلی نظام ہی عام لوگوں و دیگر جاندروں کیلئے ایک خطرہ بنا ہوا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ معیار نظام نہ ہونے کی وجہ سے بجلی سپلائی بھی متاثر رہتی ہے اور ان کو گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنا پڑتی ہے ۔صارفین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سنئی گائوں میں بجلی نظام کو معیاری بنایا جائے جبکہ لاپرواہی ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے ۔