ڈوڈہ //نامور سماجی کارکن و پیشہ بطور استاد اپنے فرائض انجام دینے والی خاتون مہنازہ بیگم زوجہ ماسٹر عاشق حسین ملک ساکنہ تلوگڑہ بھلیسہ طویل علالت کے بدھ کے روز دوپہر ساڑھے بجے کے قریب اپنی رہائش گاہ پر وفات پا گئیں۔وہ بیالیس برس کی تھی۔مرحومہ اپنی پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے ساتھ ساتھ ایک بہترین سماجی کارکن تھی۔انہوں نے دو بار عمرہ بھی کیا تھا۔ مرحومہ پچھلے ایک سال سے بہت بیمار تھیں۔وہ سابق پرنسپل غلام حسین کوکا کی صاحبزادی و رینج آفیسر وائلڈ لائف سجاد حسین کوکا کی ہمشیرہ تھی۔ان کی نماز جنازہ مفتی بشیر احمد لون نے پڑھایا اور اپنے آبائی قبرستان واقع ملکپورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ سابق وزیر و کانگریس نائب صدر غلام محمد سروڑی، سابق ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار، سابق ایم ایل سی محمد اقبال بٹ، سابق ایم ایل سی نریش کمار گپتا ،کانگریس رہنما غلام مصطفٰی بٹ، نیشنل کانفرنس رہنما ریاض احمد زرگر، ڈی ڈی سی ممبر چنگا ندیم شریف نیاز، ڈی ڈی سی ممبر معراج الدین ملک،سرپنچ منیر احمد شیخ، سیاسی و سماجی کارکن جاوید اقبال زرگر، چیرمین ایجوکیشنل اینوائرمنٹل سوشل سپورٹس و کلچرل سوسائٹی بھلیسہ محمد ایوب زرگر، جنرل سیکرٹری محبوب اقبال بٹ،بھاجپا ضلع سیکرٹری مہندر سنگھ سرمال، ٹیچر فورم رہنما جماعت علی آگاہ، اسحاق رشید ملک،چیرمین راحت ویلفیئر سوسائٹی الحاج غلام نبی وانی،جعفر ماگرے نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ۔