جموں //سماج کی کل ہم ترقی کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا لازمی قرار دیتے ہوئے سابقہ ایم ایل اے واین سی لیڈر بملا لتھرا نے پیر کے روز یہاںسچیت گڑھ میںمنعقدہ خواتین کارکنوں کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو فیصلہ لینے میں ایک اہم کردار نبھانے پر زور دیا ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی بہبودی یقینی بنانے کیلئے متعدد سکیمیں بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے خواتین کی با اختیاری کیلئے مشن کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ خواتین نے ہر شعبہ خصوصاً تعلیم میں اہم کردار نبھایا ہے ،تاہم اس میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،جسے فقط نیشنل کانفرنس کو مستحکم بنا کر ہی ممکن ہے ،جو کہ ریاست کو در پیش چلینجوں کا سامنا کرکے کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کارکنوں کو منقسم کرنے والے طاقتوں سے چوکنا رہنے کی اپیل کی جو سماج کے مختلف طبقوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کارکنوں کو بھائی چارے اوررواداری کو مستحکم بنانے کی تلقین کی،جو کہ شیرء کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی وراثت ہے۔بہبودی خدمات کے سلسلہ میں مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پینے کے پانی اور بجلی سپلائی کی باقاعدگی کا مسلہ متعلقین کے ساتھ اُٹھائیں گے۔اجلاس میں نریش بٹو، مسز جیوتی دیوی، مسز بھارتی، مسز ٹکلی، مسز سویتا دیوی و دیگران نے بھی شرکت کی۔