پونچھ//سرکاری راشن میں کٹوتی کا الزام عائد کرتے ہوئے انصاف موومنٹ تنظیم کے کارکنان نے پونچھ کے پریڈ گرائونڈ میںایک اجلاس منعقد کیا ۔انہوںنے کہاکہ دو سال قبل حکومت کی طرف سے ریاست میں’’نفسا‘‘لاگو کرکے لوگوں کو پریشان کیا جس کے بعد فی کس پانچ کلو راشن کیا گیا اور فی ماہ کھانڈ کو سات سو گرام سے کم کرکے پانچ سو گرام کردیاگیا مگر مظلوم عوام کے ساتھ ظلم کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے سرکار نے راشن تین تین مہینے بعد دینے کا فیصلہ کیا جو اس وقت لوگوں کو تین ماہ بعد صرف دو ماہ کا راشن فراہم کیا جس کی وجہ سے لوگ کافی پریشان حال ہو چکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو تین مہینے بعد دوماہ کا راشن فراہم کرنے کا مطلب سال میں لوگوں کو آٹھ ماہ کا راشن دیا جانا ہے جبکہ چار ماہ کا راشن سرکار کھا جاتی ہے۔ان کاکہناتھا کہ سرکار کی جانب سے ماہانہ آدھا کلو کھانڈ فی کس کرکے لوگوں کو ہر تین مہینے کے بعد آدھا کلو کھانڈ فی کس دی جا رہی ہے یعنی لوگوں کو ماہانہ فی کس ڈیڑھ سو سے دوسو گرام کھانڈ فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کرائی جائیں تاکہ لوگوں کومعلوم ہوسکے کہ یہ راشن اور کھانڈ کہاں استعمال ہورہی ہے ۔اس موقعہ پر تنظیم کے صدر جاوید اقبال ریشی ، نائب صدر عبدالرشید شاہ پوری، جنرل سیکریٹری فوجی محمد رشید، خزانچی سہیم جعفر، اشفاق رانا ضلع صدر پینتھرز پارٹی، سرپنچ محمد الیاس ملک،چیئر مین پنچائت قصبہ محمد افضل خان، سرپنچ کنوئیاں سراج الدین شیخ،چیئر مین پنچائت کھڑی کرماڑہ محمد صادق، بلاک صدر آل انڈیا بیکورڈ کلاسز یونین جمال دین، مولوی محمد رشید وغیرہ بھی موجود تھے ۔