جموں //صحت و طبی تعلیم کے وزیر دیوندر کمار منیال نے یہاں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران آر ایس پورہ، ارنیہ اور سانبہ علاقوں میں کراس بارڈر فائیرنگ کے نتیجہ میں زخمی افراد کو فراہم کی جارہی طبی سہولیات کا جائیزہ لیا۔وزیر نے میک شفٹ کیمپوں کی تفصیلات جاننے کے لئے افسروں سے کہا کہ وہ متاثرہ دیہات سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کریںا ور وہاں ان کے لئے راشن، بجلی اور پینے کے پانی کی سہولیات بہم رکھیں۔اس موقعہ پر وزیر موصوف کو بتایا گیا کہ ان علاقوں میں قائم تمام طبی مراکز پر بہتر طبی سہولیات دستیاب کرھی گئی ہیں جن میں مفت دوائی فراہم کرنے کے پالیسی پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔میٹنگ میں ضلع انتظامیہ کے افسروں کے علاوہ محکمہ صحت کے سنیئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔اس سے قبل وزیر نے جی ایم سی جموں جاکر کراس بارڈر فائیرنگ میں ہوئے زخمیوں کی مزاج پُرسی کی۔وزیر نے متاثرہ کنبوں کے اظہار یکجہتی اورمرحومین کے لئے دُعا کی۔