راجوری //خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ترتیب و رینڈم ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے دوران گزشتہ روز دونوں سرحدی اضلاع میں کووڈ کے 20نئے کیس رجسٹر ڈ کئے گئے ہیں ۔اس دوران سرحدی ضلع پونچھ میں حکام کی جانب سے کووڈ ویکسین کےلئے تعینات کردہ ملازمین کی تنخواہ پر روک لگانے کا حکم بھی جاری کیا ہے ۔انتظامیہ نے بتایا کہ راجوری ضلع کے مختلف علاقوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران کل 12نئے کووڈ کیس درج کئے گئے ہیں جبکہ ضلع میں نئے سامنے آئے معاملات میں سے میڈیکل بلاک درہال میں 9کیس درج ہوئے ہیں ۔اس کے علاقہ منجا کوٹ ،سندر بنی اور کوٹرنکہ بلاکوں میں بل ترتیب ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔گزشتہ روز دونوں سرحدی اضلاع میں وائرس کی وجہ سے کوئی بھی موت واقعہ نہیں ہوئی ہے ۔اسی طرح سر حدی ضلع پونچھ میں کووڈ کے 8نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔وہائیں ضلع انتظامیہ نے کووڈ ویکسین لگانے کےلئے تعینات تمام ملازمین کی تنخواہ پرروک لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کووڈ ویکسین لگانے کےلئے تعینات محکمہ صحت ،ایجوکیشن اور محکمہ مال کے ملازمین کی تنخواہ آئندہ حکم تک بند رکھی جائیں ۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے 45برس سے زائد عمر کےلئے شروع کر دہ مہم کے تحت ابھی تک 87فیصد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ سو فیصد ہدف حاصل نہیں کیاجاسکا ہے ۔انہوں نے ضلع ٹریجری آفیسر کو حکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں پر روک لگائی جائے تاکہ ویکسین کا ہدف حاصل کیاجاسکے ۔