ادہم پور//سدھ مہادیو، ضلع اودھم پور (جموں و کشمیر) میں منعقدہ تین روزہ قومی یکجہتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیاہے،اس کیمپ میں ہندستان اور دنیا کے لوگوں سے جوہری ہتھیار بنانابند کرکے پنچ شیل کے اصولوں پر عمل کرنے کے پیغام کے ساتھ عالمی طاقتوں سے متحد ہونے کی اپیل کی گئی۔ پنچ شیل ہندستان اورچین نے شروع کیا تھا تاکہ کوئی جنگ نہ ہو، کوئی بم نہ ہو اور دنیا امن کے ساتھ رہے ۔ پنتھرس سربراہ اور عالمی امن کونسل (ہندستان) کے چیئرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے 27 جون، 2018 کو قومی یکجہتی کیمپ کا افتتاح کیا تھا۔ کیمپ سے خطاب کرنے والے سماجی و سیاسی کارکنوں میں ہرشدیو سنگھ، بلونت سنگھ منکوٹیا، محترمہ انیتا ٹھاکر، دھنی رام اتری، شنکر سنگھ چب، سیوا سنگھ بالی، انل رکوال، محمد علی، شبیر احمد، انگریز سنگھ، کپور سنگھ، مدھوکر شرما، غلام قادر، امتیاز احمد سوہل وغیرہ شامل تھے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اپنے خطاب میں شیو کے امن کے عظیم مقام سدھ مہادیو کو منہدم کرنے کی کوشش پر بی جے پی-پی ڈی پی حکومت کی سخت تنقید کی۔ اس مقام کی تعمیر آئی ٹی ڈی سی نے کی تھی، جس کا افتتاح اس وقت کے سیاحت اور شہری ہوابازی کے وزیر ڈاکٹر کرن سنگھ نے کیا تھا ۔ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور پنجاب، ہماچل پردیش وغیرہ کے آس پاس کے علاقوں سے ہزاروں عقیدت مند پورن ماسی پر سدھمہادیو میں شیو کے درشن کرنے آتے ہیں۔ جب 1977 میں پروفیسر بھیم سنگھ چنینی-گھورڈی اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اس تہوار کو تاریخی آیام دیا اور ڈاکٹرکرن سنگھ نے سدھمہادیو کی عظمت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، جو مہابھارت کے وقت کا شیو مندر ہے۔ ہر برس جون کے مہینے میں یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے آئی ٹی ڈی سی کے ذریعہ ہاسٹل تعمیر کروایا تھا ۔ حال ہی میں پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت نے یہ ڈھانچہ گرا کر اس مقام کو کسی ایجنسی کو فروخت کر دیا ہے۔ پرو فیسر بھیم سنگھ نے سدھ مہادیو کے ڈھانچے کو گرانے کے لئے ریاستی حکومت کی مذمت کی، جو عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے تھا۔ اس بار عقیدت مندوں کے ٹھہرنے کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی جو بارش کے دوران یہاں پناہ لیتے تھے۔ پورے آئی ٹی ڈی سی ڈھانچہ سمیت ٹوائلیٹوں کو بھی زمین بوس کر دیا گیا اور عقیدت مندوں کو رات میں بارش کے دوران پناہ لینے کی کوئی جگہ نہیں تھی۔ جموں و کشمیر حکومت کی اس تانا شاہ کارروائی کی سب نے مذمت کی۔ پنتھرس لیڈروں نے اعلان کیا کہ حکومت کے اس آمرانہ رویہ پر سپریم کورٹ میں عرضی دائر کریں گے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ عوام کے لئے آئی ٹی ڈی سی کے ذریعہ بنائے گئے ڈھانچہ کرائے جانے کو نہایت تعصبانہ، ظالمانہ، عوام مخالف، جانبدارانہ قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام عوامی مقامات کی تعمیر نو کر اکے لوگوں کو معاوضہ دے اور قصورواروں کو سزا کرے۔دریں اثنا پنتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے وادی کشمیر کی ناراض قیادت اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ امرناتھ یاترا میں اپنا مکمل دیں جس سے دنیا میں یہ پیغام جائے کہ وادی کشمیر کے لوگ امن اور بھائی چارہ میں یقین رکھتے ہیں ۔
سدھ مہادیومیلہ اختتام پذیر
جموں//تین روزہ سدھ مہادیو میلہ اپنے اختتام کوپہنچ گیاہے۔ اس دوران ضلع اوربیرون ضلع کے بھاری تعدادمیں شردھالوئوں نے تاریخی شومندرشرائین میں پوجاکی۔ اس تین روزہ میلے کے دوران متعدد تمدنی پروگرام کھیل کودکی سرگرمیوں کاانعقاد کیاگیا۔ مقامی لوگوں اورسرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹال لوگوں کی توجہ کامرکز بنے رہے۔ضلع انتظامیہ نے اس میلے میں شرکت کرنے والے لوگوں کیلئے خاطرخواہ انتظامات کئے تھے۔میلہ افسرتحصیلدارچہنینی پردیپ سنگھ نے میلے کے اختتام پراطمینان کااظہارکیا۔