جموں //جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ میں انفراسٹریکچر کو فروغ دینے کیلئے سابقہ وزیر ست شرما نے بھگوتی نگر کے وارڈ نمبر 14میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔انکے ہمراہ وارڈ نمبر 14 کے کارپوریٹر پرمود کپائی ،بی جے پی کے ضلع صدر ایودھیا گپتا،منڈل صدر و چیر مین جیت انگرال، جے ایم سی کے اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں اور سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی تھی۔یہ بات قابل ذکرہے کہ اس کام کے لئے انہوں نے رقم اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈز سے منظور کیا ہے جو نومبر 2018 میں جاری کیا گیا ہے۔کام کی تکمیل جے ایم سی کی نگرانی میں 12.21 لاکھ روپے کے تخمینہ سے کی جا رہی ہے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ نے کافی ترقی کی ہے اور تقریباً گُذشتہ پانچ برسوں سے حلقہ کے انفراسٹریکچر میں کافی ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پُرانی پائپوں کو بدلنے کے علاوہ نء پائپیں نصب کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں لوگوں کو گھر گھر جا کر سولیات فراہم کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے،تاکہ لوگوں کو سہولیات میسر ہوں ۔ جے ای جے ایم سی بی کے رینہ، کیشو چوپڑہ، آشا شرما ، گورو پرگال ،راج کمار، درشن ،ساوتری باڈیہ، سنتوش شرما ، ارجن ،دیپک،ومل ،ترپتا، پونم اور متعدد دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔