سانبہ/ وزیر زراعت غلام نبی لون ہانجورہ نے افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کی آمدن 2022 ء تک دوگنا کرنے کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔وزیر موصوف آج سانبہ میں صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش کے ساتھ مشترکہ طور ایک روزہ کسان میلے و نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ہانجورہ نے کہا کہ حکومت زرعی سیکٹر کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے تاکہ کسانوں تک زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ فلاحی سکیموں کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کسانوں کی سماجی و اقتصادی حال میں بہتری لائی جاسکے۔انہوںنے کہا کہ کسانوں کو کاشتکاری کی جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ پیداوار دینے والے بیجوں کی افادیت کے بارے میں روشناس کراناجانا چاہیے ۔صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے سانبہ میں اس میلے کا انعقاد کرانے کے لئے متعلقہ محکمہ کی تعریف کی اور کہا کہ ان اقدامات کی بدولت کسانوں کو کافی فائدہ ہوگا اور فصلوں کی پیداوار اور پیداواریت میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔اُنہوں نے کہاکہ زرعی تحقیق کو لیبارٹریوں سے باہر نکال کر کسانوں کی کھیتوں تک پہنچایا جانا چاہیئے ۔وزراء نے اس موقعہ پر وہاں لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔وائس چیئرمین جموں وکشمیر مشاورتی بورڈ برائے کسان دلجیت سنگھ چب اور کئی دیگر اہم شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں۔