گاندربل //منیجنگ ڈائریکٹر ، نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ( این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے کے پاٹھک نے زوجیلا اور زوجیلاٹنل منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا معائنہ کرنے کیلئے زیڈ موڑ اور زوجیلا پروجیکٹ مقامات کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ، پاٹھک کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراجیکٹس نے زوجیلا اور زیڈ موڑ ٹنل منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔۔زوجیلا پروجیکٹ کے لیے ، پاٹھک نے سردیوں کے موسم میں بھی کیے جانے والے کاموں کی منصوبہ بندی پر زور دیا۔MEIL کے عہدیداروں نے پاٹھک کو یقین دلایا کہ کام کی احتیاط سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور MEIL شیڈول کے وقت سے پہلے پروجیکٹ کو اچھی طرح سے انجام دے گا۔پاٹھک نے MEIL کو ہدایت کی کہ وہ زوجیلا ٹنل اور نیلگر سرنگوں کو جلد از جلد کنٹرول ٹریفک کے لیے کھولے۔پاٹھک نے کہا کہ زوجیلا سرنگ پر کام زوروں پر ہے اور 2026 کی ڈیڈ لائن سے پہلے پروجیکٹ کی تکمیل متوقع ہے۔