نئی دہلی //یو این آئی// زراعتی اصلاحات کے نئے قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک کے سات ماہ مکمل ہونے پر کسان تنظیموں نے کل ملک بھر میں گورنر ہاؤس کے نزدیک دھرنا مظاہرہ کیا اور گورنروں کو میمورنڈم پیش کیا۔26 جون کو زرعی تحریک کے سات ماہ مکمل ہو گئے ہیںجس کے پیش نظر راجدھانی دہلی، پنجاب، ہریانہ وغیرہ ریاستوں میں کسان مظاہرین سڑکوں پر نکلے۔ کسان مظاہرین متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی اور ایم ایس پی پر قانون بنائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔راجدھانی دہلی میں کسان لیڈروں کے ذریعہ ’راج بھون مارچ‘ کے اعلان کو دیکھتے ہوئے ہفتہ کے روز سخت سیکورٹی انتظامات دیکھنے کو ملے۔