جموں/ /ریلوے اسٹیشن میںاکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکی جانب سے شری امر ناتھ جی یاتریوں کے لئے منعقد کیا گیا بھنڈارا منگل کے روز۔ 24ویں روز میں داخل ہواہے۔ بھنڈارہ ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔ سمتی کا عوامی خدمت کرنے کا مشن ابتدا سے ہی جاری ہے۔لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کے 24ویں روز لنگر کا افتتاح مہنت بشن داس جی مہاراج نے اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرپرشوتم شرما اور سنیل شرما کی موجودگی میں کیا۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگر کے 24ویںروز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران اکادشی یا دیگر اہم تہواروں کیلئے برت رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔ سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے بتایا ہے کہ ڈوگرہ کلچر کی ’’اتتھی دیو بھوا‘ کی فلاسفی ہے اور سمتی کی جانب سے کی جا رہی کاوشوں سے سماج میں سماجی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ مہنت بشن داس جی مہاراج نے سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے پر ریاست کے عوام کی سراہنا کی اوراکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی جموں و کشمیر کی جانب سے یاتریوں کے لئے منظم طریقہ سے لنگر کا اہتمام کرنے کی ستائش کی۔ ۔بھنڈارہ میں شرکت کرنے والوں میںراجیش کمار، اجے کمار، ،کلدیپ سنگھ ،آزاد سنگھ ، دلیپ گپتا، سوتنتر بخشی،ہیپی شرما ،نکھل گروور، رنجے شرما ، دیس راج شرما ،رمیش چندر، روہت سینی، وشال شرما ،راجیش شرما و دیگران بھی تھے۔