جموں//ہندوستان کی معروف ٹیلی کمیونی کیشن ، ڈیجیٹل سروسز ،پیٹروکیمیکل ،ٹیکسٹائلز خدمات مہیاکرنے والی کمپنی ریلائنس کولندن میں منعقدہ ایک تقریب بعنوان فائنانشل ٹائمز آرسیلومتل بولڈنیس اِن بزنس کے دوران’’ ڈرائیورس آف چینج ‘‘ایوارڈسے نوازاگیا۔یہ ایوارڈ ریلائنس کی ترقی ،گراہکوں کوشاندارخدمات کی فراہمی کے سلسلے میں نمایاں خدمات کیلئے عطاکیاگیا۔کمپنی کواعزازکیلئے ایف ٹی جرنلسٹس اورآزادججوں کے ذریعے چناگیا۔’’ڈرائیورس آف چینج ‘‘ ایوارڈحاصل کرنے کے بعد ریلائنس کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہاکہ میںفائنانشل ٹائمزاینڈارسیلومتل کااعزازعطاکرنے کیلئے شکرگذارہوں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت 100,000 سے زائد نوجوان جیوساتھیوں کے ساتھ ہیں جوکہ ہندوستان میں پاورفل ڈرائیورکابڑاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بہترانڈیااوربہترورلڈکے مشن پرگامزن ہیں۔لائنل باربر ،ایڈیٹرآف دی ایف ٹی نے مکیش امبانی کومبارکبادپیش کی۔