ریاسی//ریاسی میں پولیس نے 26مجرمانہ معاملات میں مطلوب ملزم کو 14برس بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ہے۔ پرویز احمد ساکن ریاسی کو پولیس نے 26مجرمانہ معاملات میں مطلوب ملزم کو 14برس بعد درج کئے گئے پہلے مقدمے میںگرفتار کرلیا ہے۔ دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت درج مقدمات سے پرویز احمد 1991سے گرفتار ی سے بچرہا تھا۔ کے این ایس کے مطابق پرویز احمد چوری کے ایک معاملہ میںگرفتاری سے بچنے کیلئے2007سے روپوش تھا۔ عہدیداروں کاکہنا ہے کہ مذکورہ ملزم کیخلاف26ایف آئی آر درج کئے گئے اور ریاسی کی عدالتوں نے اس کیخلاف گرفتاری کے6وارنٹ بھی جاری کئے تھے۔ مقدموںکی4 کارروائیوں اور سزا سے بچنے کیلئے ملزم انڈرگرائونڈ ہوگیا اور نامعلوم مقامات پر جاتا تھا اور اپنے پیچھے کوئی بھی نشان نہیں چھوڑتا تھا۔ ریاسی پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کو ڈھونڈ نکالنے اور سراغگ لگانے کیلئے3برس کا عرصہ لگ گیا اور ایک مصدقہ اطلاع ملنے کی بنا پر پرویز احمد کو گرفتار کیا گیا۔