مینڈھر//ممبر اسمبلی مینڈھرو نیشنل کا نفرنس لیڈر جا و یدا حمد رانا نے ریاستی گورنر سے زیر التواپڑے ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں نظام کی باگ ڈور کسی آر ایس ایس نواز کے ہاتھ نہیں جانی چاہئے ۔رانا نے ریاستی گورنر کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے نام لئے جارہے ہیں تاہم وہ نہیں چاہتے کہ کوئی آر ایس ایس ایس سے وابستہ شخص اس عہدے پر فائز ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ با ر با رکہتے رہے ہیں کہ کشمیر ہندوستا ن کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور مو دی صاحب نے لکھن پو ر پا ر کر لیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے پا کستا ن سے گو لہ کھا نے کیلئے ہندوستا ن سے الحاق نہیں کیا تھااور نہ ہی اس لئے کہ ریاست کے باہر کے لوگ حکومت کریں۔اس موقعہ پر حا جی پلو، حا جی میر محمد و دیگران بھی موجو دتھے۔نیشنل کانفرنس کے مقامی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانانے کہاکہ گز شتہ روز پو نچھ میں ریا ستی گو رنر کویہاں ہورہے تر قیا تی کا مو ں کے بارے میں بتا یاگیااور زیر التوا پروجیکٹوں کی تکمیل کیلئے فنڈز واگزار کرنے کی اپیل کی گئی ۔جا وید احمد رانا نے کہا کہ گورنر نے تمام مسائل سن کر انہیں حل کرنے کا یقین دلایاہے ۔رانا کے مطابق انہوں نے گورنر سے مینڈھر کو ضلع کادرجہ دینے اورایڈیشنل ڈی سی کی پو سٹ دینے کی مانگ کی جس پرگورنر نے متعلقہ حکام سے جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔رانا نے کہاکہ مینڈھر میں نبار ڈ کے تحت کئی سڑک پروجیکٹوں پر کام ہورہاہے تاہم کچھ علاقے سڑک روابط سے محروم ہیں جہاں سڑکیں دی جائیں ۔انہو ں نے بتایاکہ گورنر سے بجلی کی بغیر کسی کٹوتی کے چوبیس گھنٹے سپلائی کی مانگ کی گئی ۔ انہو ں نے کہا کہ انہوںنے پانی کی سپلائی کیلئے تین ٹینکر فراہم کئے ہیں جبکہ گورنر نے بھی اس سلسلے میں اقدامات کا یقین دلایاہے ۔رانا کاکہناتھاکہ انہوں نے ہائی سکول پٹھا نہ تیر اور ہائی سکو ل کیری گلہو تہ کادرجہ بڑھانے کا مطالبہ بھی رکھااور دیگر کئی پروجیکٹوں پر کام مکمل کرنے کی مانگ کی ۔رانا کاکہناتھاکہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت کئی سڑکوں کاکام غیر معیاری ہواہے جن پر تحقیقات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مینڈھر کالج کے طلاب کو ہوسٹل دیاجائے۔