راجوری//سرینگر میں منعقد ہوئے ریاستی سطح کے نعتیہ مقابلے میں راجوری کے ایک مدرسے کے طالبعلم نے پہلی پوزیشن لی۔اس مقابلے میں پوری ریاست سے طالبعلموں نے شرکت کی جس میں جامع ضیاالاسلام منجاکوٹ کے طالبعلم حافظ محمد ارشد نے مدرسہ کے مدرس مولانا محمد الیاس خان کی نگرانی میں اول پوزیشن حاصل کی۔حافظ محمد ارشد کو وزیر برائے حج و اوقاف چوہدری ذوالفقار علی کی موجودگی میں اعزازات سے نوازاگیا۔