عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر/ سینئر وزیرستیش شرما نے بدھ کے روز کہاکہ جموں وکشمیر کبھی ایک ملک تھا،پھراس کو ریاست بنایاگیا اور اب یہ مرکزی زیرانتظام علاقہ کہلاتاہے۔ شرما نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حیثیت جموں وکشمیر اور یہاں کے عوام کاایک جائز آئینی حق ہے اور اس حیثیت کی بحالی جموں وکشمیرکے لوگوں پرکوئی احسان نہیں ہوگا۔انہوںنے جموں وکشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے کے مرکز کے فیصلے کومس فائر Missfireقراردیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے سے جموں خطے اوریہاں کے لوگوںکو سب سے زیادہ نقصان ہواہے۔
ستیش شرماکاکہناتھاکہ جموں وکشمیر ملک کاتاج ہے اورہم اس تاج کی شان وشوکت کو بحال کرانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ ریاستی درجہ ہمار احق ہے اوراس درجے کی بحالی کوئی احسان نہیں ہوگا۔انہوں نیبتایاکہ 20جولائی کو جنترمنتر دہلی میں احتجاج ہوگا،چاہئے ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی کے ارکان پارلیمان ،ممبران اسمبلی ،لیڈران اور کارکنان ہزاروںکی تعدادمیں جمع ہوکرپْرامن احتجاج میں شامل ہونگے۔ستیش شرمانے کہاکہ ریاستی درجے جموں وکشمیرکا جائز آئینی حق ہے اور ہم اس حق کی بحالی کیلئے 20جولائی کو دہلی میں مارچ کریں گے۔