جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیرمین ہرش دیوسنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 53کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کردیں جو پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت کے، جسے گورنر نے جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 92کے تحت برخاست کردیا تھا، بعد اپنی مطابقت اور اعتبار کھوچکی ہے ۔ہرش دیوسنگھ ،ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مانگ کررہے تھے ’ہارس ٹریڈنگ کی رپورٹوں کی تحقیقات کی جائے‘‘ ۔اس دوران ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ بی جے پی اراکین اسمبلی کولوگوں بے وقوف بنانے، عام لوگوں اور میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ وہ حکومت سازی کے لئے کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کررہی ہیں۔پنتھرس سربراہ نے گورنر پر زور دیا کہ وہ قومی اتحاد کے مفاد میں دانائی سے کام لیں اور ریاستی اسمبلی کو تحلیل کردیں جو عوام کو استحصال اور گمراہی سے بچانے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں غالباًً اگلے برس ہونے والے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بی جے پی اس صدی میں تو پھر سے جموں وکشمیر میں اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔