کٹھوعہ // ضلع کی تحصیل بلاور میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہزاروں کی نفوس پر مشتمل بلاور کا رہیا علاقہ پینے کے پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہاہے ۔ علاقہ کے وارڈ نمبر ایک اور وارڈ نمبر دو میں پانی سپلائی کاکوئی انتظام نہیں ہے۔ایک مقامی شخص زبیر احمد کا کہنا ہے کہ ایک ہینڈپمپ سے پانی کے مسئلہ کے حل کی لوگوں کوکافی امیدتھی لیکن اسے بھی سیاست کی نظر لگ گئی جسے کہیں اور لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر مقامی لوگوں نے کئی مرتبہ حکام سے بھی بات کی لیکن ہرباریقین دہانیاں دے کر مسئلہ ختم کردیاگیا ۔پانی کاانتظام نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں محکمہ پی ایچ ای کے تئیں غم وغصہ پایاجارہاہے اوران کاکہناہے کہ یہ کس قدرلاپرواہی کی بات ہے کہ ایک ہزارکی آبادی کوپینے کاپانی فراہم نہیں کیاجارہاہے جبکہ دوسال قبل علاقے میں پی ایچ ای کی طرف سے پانی کی پائپ لائن بچائی گئی تھی لیکن صرف پائپوں کو بچائے جانے کا کام کیا گیا ہے تاہم دو برس گزرنے کے باوجود ابھی تک پائپ لائن کے ذریعے علاقے کے لوگوں تک پانی نہیں مل سکا ہے جبکہ لوگوںمیں پانی کی ہاہاکارمچی ہوئی ہے لیکن انتظامیہ کاکوئی بھی افسر اس جانب دھیان نہیں دے رہا۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اگرنظام ایسے ہی چلتارہاتو وہ احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے ۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربلاور اورمحکمہ کے وزیرسے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی مداخلت کرکے بلاورکے رہیاعلاقے میں پانی کامسئلہ حل کریں۔