پونچھ//رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا ایک وفد چیف ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد سے ملاقی ہوا۔ وفد نے اس بات پر سی ای او پونچھ کا شکریہ ادا کیاکہ انہوںنے 70 سے زائد رہبرتعلیم اساتذہ ایک ہی فہرست میں مستقل کئے ہیں۔وفد کی سربراہی کررہے فورم کے ریاستی سینئر نائب چیئرمین نجم جعفری نے کہا کہ چیف ایجوکیشن آفیسر نہایت ہی ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے موصوف کا شکریہ ادا کیا اور امید جتائی کہ اساتذہ کے دیگر مسائل بھی جلد حل کئے جائیں گے۔اس دوران کئی دیگر مسائل بھی زیر بحث لائے گئے جن میں معلم کی ڈگری کو سروس ریکارڈ میں درج کرنے کے احکامات جاری کرنے کی مانگ بھی شامل تھی جس پر سی ای او نے موقعہ پر ہی زونل ایجوکیشن آفیسران کو ہدایت دی کہ معلم کی ڈگری کو لوازمات کے مطابق سروس بک میں در ج کیاجائے ۔ اس کے علاوہ ٹائم بونڈ فائل،ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہیں اور بقایاجات واگزار کرنے کی گزارشات بھی کی گئیں۔چیف ایجوکیشن افسرنے وفد کو یقین دلایا کہ اساتذہ کے مسائل کو اولین ترجیح دے کر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔وفد میں شمیم ا لحسن انصاری نائب صدر، نیاز کرمانی زونل صدر ساتھرہ،سجاد کرمانی، شکیل قریشی،عامر کرمانی،سیدمحمد یوسف شاہ زونل صدر سرنکوٹ، پرویز احمد زون صدر منکوٹ ، جاوید احمد پٹھان جنرل سکریٹری ،اکبر علی بانڈے زونل صدر منڈی وغیرہ بھی شامل تھے ۔