پونچھ // شیعہ فیڈریشن کے نائب صدر محمد بشیر میر کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ برما میں انسانی حقوق کی پامالیاں کی جارہی ہیں اور مسلمان اقلیت کو تہہ تیغ کیاجارہاہے ۔بشیر میر نے کہا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر برمی دہشت گردی پر کارروائی کرے۔انہوں نے کہا دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اس سلسلہ میں کارروائی کرے تاکہ انسانی حقوق کا احترام ہو۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے ہر انسان کو زندہ رہنے کا حق حاصل ہے اور برمی مسلمانوںسے یہ حق کیوں چھیناجارہاہے۔ان کاکہناتھاکہ اقوام متحدہ کی برما پر خاموشی بہت سارے سوالات کو جنم دیتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ ہنگامی اجلاس طلب کر کے اس ظلم کو رکوائے اور ظلم کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑ اکیاجائے۔