جموں //روٹری کلب جموں نے ایسو سی اایشن کے صدر ڈاکٹر انیل کے آملہ نے سچدیوا نیترآلیہ کے اشتراک سیگورودوارہ صاحب مین روڈ گاندھی نگر میں آنکھوں کے چیک اپ کا ایک کمیپ منعقد کیا،کیمپ کا اہتمام "GIFT OF SIGHT" کے تحت کیا گیا تھا۔ سچدیوا نیترآلیہ کیڈاکٹر ابھیشیک سچدیوا نے کیمپ کے دوران ایک سو سے زائد مریضوں کا معاینہ کیا،جبکہ بعض مریضوں کو خصوصی علاج و محالجہ کے لئے سچدیوا نیترآلیہ منتقل کیا گیا ۔GIFT OF SIGHT کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سنیل کمار ساہنی نے اس موقعہ پر کہا کہ کلب نیروٹری کلب ہوشیار پور مڈ ٹائون کے اشتراک سے جموں سے cornea اندھا پن ختم کرنے کی حلف لی ہے۔انہوں نے جی ایم سی سے ایسے مریضوں کی فہرست کلب کو فراہم کرنے کی گذارش کی ۔لوگوں کی بھاری تعداد کے علاوہ اس موقعہ پریم شنکر، گورو وید، ہربنس سنگھ ، روی کمار شرما ، ڈاکٹر نونیت، امن شرما ، سنجے سچدیوا، دیپک بابو ، سوشیل سنگلہ، رجت سنگھ ، کلدیپ سنگھ ، ست پال ورما ،ابھیشیک سچدیو و دیگران نے بھی شرکت کی۔