واشنگٹن//امریکہ نے آج کہا کہ روس پر امریکی پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک وہ مشرقی یوکرائن کو اپنے قبضے سے آزاد نہیں کر دیتا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپائسر نے کہا، "ہم سمجھتے ہیں کہ روس کے قبضے والا مشرقی یوکرائن، یوکرائن کا حصہ ہے ۔ روس پر یہ پابندی اسی وجہ سے عائد کی گئی ہے ۔ جب تک روس اسے آزاد نہیں کردیتا تب تک یہ پابندی نہیں ہٹے گی " اس سے قبل منگل کو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر پیٹروپوروشینکوف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور مشرقی یوکرائن میں چل رہے تنازعہ کا پرامن حل نکالنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔رائٹر