عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کھریو پانپورر میں کل شام ایک 65 سالہ شخص کی ٹرک کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر JK05C-0676 والا ٹرک سڑک کے کنارے ایک پیدل چلنے والے سے ٹکرا گیا۔ راہگیر، جس کی شناخت اسماعیل کالونی ستپاکھرن کے رہائشی غلام محمد میر کے نام سے ہوئی ہے، اس واقعے میں شدید زخمی ہو گئے۔اسے فوری طور پر پی ایچ سی کھریو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔