پونچھ//آئی اے ایس افسر راہل یادو نے ڈپٹی کمشنر پونچھ کے عہدے کا چارج سنبھالاہے ۔یادو اس سے قبل ایس ڈی ایم مینڈھر اور پھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ تعینات رہے ہیں جن کا حال ہی میں تبادلہ مقامی آئی اے ایس افسراعجاز اسد کی جگہ ڈی سی پونچھ کے طور پر کیاگیاہے۔اس موقعہ پر اعجازاسد نے یادو کا استقبال کیا ۔