عظمیٰ نیوز سروس
جموں//رام نگر کے پنج گرائیں علاقے میں سیلابی نالے میں ایک شخص اور اس کا بیٹا پانی کے تیزبہائومیں بہہ گئے۔ذرائع نے بتایا کہ والد دیوان چند اور اس کا بیٹا شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ انہوں نے سیلابی نالہ عبور کرنے کی کوشش کی۔تاہم پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ سیلابی نالے کو عبور نہیں کر سکے۔ فوری طور پر پولیس، مقامی لوگ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، لیکن وہ ڈوبنے والے دونوں کو تلاش نہیں کر سکے۔رپورٹ درج ہونے تک ان کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔