رام بن //جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ایک 35 سالہ شخص کو بدھ کی صبح ایک 20 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام لگانے کے گھنٹوں بعد گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ منگل کی رات رام بن پولیس سٹیشن میں ڈگڈول کے پرلدھ سنگھ کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ اس نے دن کے اوائل میں ہی ایک مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کی ۔متاثرہ افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔