راجوری //کالاکوٹ کے لدوٹ علاقے کے ایک وفد نے شکایت کی ہے کہ مقامی لوگوں کو راشن حاصل کرنے کیلئے کئی کلو میٹر کاپیدل سفر کرناپڑتاہے۔ علاقے کے ایک وفدنے اس سلسلے میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی راجوری سے ملاقات کرکے ان سے اپیل کی کہ ان کیلئے مقامی سطح پر راشن ڈپو قائم کیاجائے۔وفد نے بتایاکہ دلوڑی سلیوٹ سے انہیں راشن دیا جارہا ہے جو عوام کے لئے مشکلات کا باعث ہے ۔ وفد کے ارکان نے بتایا کہ دلوڑی حلقہ درہال بدھل میں آتا ہے جبکہ لدوٹ کالاکوٹ حلقہ میں پڑتاہے ۔ لوگوں نے نزدیکی ڈیلر سے راشن فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی چودھری جاوید احمد نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لدوٹ کے صارفین کو نزدیکی راشن ڈیلر سے راشن فراہم کیا جائے گاتاکہ انہیں مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے۔