راجوری // موسم سرما شروع ہوتے ہی محکمہ بجلی کی طرف سے آنکھ مچولی شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے ۔ راجوری قصبہ میں یہ سلسلہ پچھلے ایک ماہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں محکمہ بجلی کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غےر قانونی کنکشن چل رہے ہیں جس کی وجہ سے فیس اداکررہے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ایک مصدقہ اطلاع کے مطابق راجوری قصبہ میں غےر ریاستی باشندوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہیں جو پولیس لائنز کے گردونواح میں کرایہ کے مکانوں اور دوکانوں میں مقیم ہیں جنہوں نے غےرمحکمہ بجلی کے اہلکاروں سے مل کر تقریبا 25سو سے زائد غےر قانونی کنکشن لگوائے ہوئے ہیں جن کی ذرئع سے وہ بائلر ،ہیٹر اور دیگر الکٹرانک مشینیں چلارہے ہیں جس کی وجہ سے بجلی سپلائی میں گراوٹ آرہی ہے اور اس کا خمیازہ عام صارفین کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ محکمہ بجلی راجوری خواب غفلت میں ہے جن کی طرف سے غےر قانونی بجلی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا جواز ہی نہیں بن رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے وزیر برائے برقی رو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ راجوری محکمہ بجلی کے خلاف سختی سے نوٹس لیں تاکہ عام صارفین کو راحت پہنچ پائے ۔