مینڈھر//وائس چانسلر سائیں نا تھ یو نیو رسٹی ڈاکٹر شہزاد ملک نے مینڈھر کے علا قہ نڑول کا دورہ کیا جہاں مقامی لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔اس دوران بھا ری تعداد میں لو گ ان کے ہمر اہ تھے۔ مقامی لوگوں نے اپنے مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علا قہ میں بنیا دی سہو لیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے گو نا گو ں پر یشانیو ں کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی سپلائی میں بھی بے تحا شہ کٹو تی کی جاتی ہے اور کوئی شیڈیول ہی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ علا قہ میں تعلیمی نظام کی کا رکر دگی بھی تشویشناک ہے اور دن بدن تعلیمی نظام بگڑتاجارہاہے لیکن حکام کوکوئی پرواہ نہیں اور نہ ہی اس سلسلے میں توجہ دی جارہی ہے ۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر شہزاد ملک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر تعمیر و تر قی کی جانب دھیان دیںتاکہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔انہوں نے والدین پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں کیو نکہ تعلیم کی وجہ سے ہی کسی قوم کی تر قی ہو سکتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہاں کے لوگ پچاس سال ذات پرستی میں گز ار چکے ہیں اور اب تقسیم کی سیاست کو ترک کرکے مجموعی مفاد پر توجہ دی جائے اور بچوں کی پڑھائی کو یقینی بنایاجائے ۔ انہو ں نے ریا ستی گو رنرسے اپیل کی کہ سرحدی تحصیل مینڈھر ، منکو ٹ اور با لاکو ٹ کی جانب خصو صی تو جہ دی جائے اور یہاں بس رہے عوام کے مسائل حل کرتے ہوئے انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔