نئے سال کے دن سے پہلےگریپ4 پابندیاں ہٹا دی گئیں
نئی دہلی//قومی دارالحکومت کے شہریوں کو کرسمس کی صبح 50 دنوں میں سب سے صاف آب وہوا ملی دیوالی کے بعد سے جاری خطرناک فضائی آلودگی کے معیار میں بہتری آئی اور اے کیو آئی 220 تک گر گیا، جو دہلی والوں کے لیے بہت راحت کی رپورٹ ہے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کی صبح 8:05 بجے دہلی کا اے کیو آئی 220 ریکارڈ کیا گیا، جو نومبر کے آغاز کے بعد سب سے کم ہے۔ یہ منگل کی شام چار بجے ریکارڈ کیے گئے 24 گھنٹے کے اوسط اے کیو آئی 271 کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔منگل کی دیر رات چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں کمی آئی ہے۔ دارالحکومت میں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے AQI کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد کی۔ اس سے پہلے ہفتے کے آغاز میں اے کیو آئی ’سنگین‘ زمرے میں تھا۔ پیر کے روز 373 سے بڑھ کر منگل کے روز 412 تک پہنچ گیا تھا، لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے اس میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔اس دوران ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی ایس کیو ایم) نے کل گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت اسٹیج-4 پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ یہ فیصلہ رات کی تیز ہواؤں کی وجہ سے چند گھنٹوں بعد لیا گیا۔ تاہم آنے والے دنوں میں ہوا کے معیار میں دوبارہ کمی کا امکان ہے۔ اسی دوران جی آر اے پی کے اسٹیج-1، 2 اور 3 کے تحت پابندیاں برقرار رہیں گی۔نئے سال سے پہلے دہلی میں گریپ4-پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ آلودگی کی سطح میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے۔واضح رہےگریپ3 پابندیاں لاگو رہیں گی۔ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ(سی اے کیو ایم)نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے 21 نومبر 2025 کو جاری کردہ نظرثانی شدہ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (GRAP) کے تحت لیا۔ فی الحال، 14 اکتوبر، 19 اکتوبر اور 13 دسمبر 2025 کے احکامات کے مطابق، مرحلہ 1، 2، 3، اور 4 نافذ العمل تھے۔ دہلی حکومت نے پہلے واضح کیا تھا کہ گریپ-4 کو اٹھائے جانے کے بعد بھی ’نو پی یو سی ، نو فیول ‘ یعنی پی یو سی نہیں تو تیل بھی نہیں ملے گا کا اصول جاری رہے گا۔گریپ پر ذیلی کمیٹی نے کل (24 دسمبر) کو خطے کی ہوا کے معیار کی پیشن گوئیوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی۔ کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ تیز ہواؤں اور سازگار موسم کی وجہ سے دہلی کی ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ 24 دسمبر 2025 کو، اے کیو آئ 271 پر ریکارڈ کیا گیا ۔ تاہم، ہوا کی رفتار کم ہونے کے ساتھ آنے والے دنوں میں اے کیو آئی میں اضافہ متوقع ہے۔