نئی دہلی// دہلی حکومت نے تعلیمی سیشن 22-2021 کے لئے سرکاری اور حکومتی امدادیافتہ اسکولوں میں آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کے آپریشن اور نفاذ کے تعلق سے سرکلر جاری کیا ہے ۔نائب وزیراعلیٰ اوروزیرتعلیم منیش سسودیا نے ہفتہ کو کہا کہ وبا کے حالات معمول پر آنے تک اسکول بند رہیں گے لیکن آن لائن اورسیمی-آن لائن طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اساتذہ اورطلباء کے درمیان وابستگی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔سسودیا نے کہا، ‘‘وبا کی شروعات کے ساتھ، طالب علموں کی پڑھائی کا بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے ۔ رواں سال ہمیں نہ صرف بچوں کے لرننگ گیپ کو کم کرنے کی ضرورت ہے ، بلکہ انہیں اموشنل سپورٹ دینے کی ضرورت بھی ہے ۔ ساتھ ہی طلباء کوٹیچنگ لرننگ پروسیس کے لئے دوبارہ ذہنی طورسے تیارکرنے کی ضرورت ہے ۔ اس سال، طلباء کی تشخیص کے لئے ٹیچنگ اسٹریٹجی اوراسسمنٹ کے درمیان بہترتال میل بناکر ایسے تشخیص کے طریقوں کا استعمال کیا جائے گا ۔